25 جنوری 2012 - 20:30

امريکي اخبار ’وال اسٹريٹ جرنل‘ کي رپورٹ کے مطابق امريکي محکمہ دفاع پينٹاگون دنيا بھر ميں اپنے ڈرونز نيٹ ورک اور اسپيشل آپريشن بيسز کو وسيع کر رہا ہے اور اس کے ساتھ روايتي فوج ميں کمي کردے گا.

ابنا: دفاعي حکام کا کہنا ہے کہ امريکي فوج ميں کم از کم آٹھ بريگيڈ کي کمي کي جا رہي ہے جس سے کل 5لاکھ 70ہزار کي ريگولر آرمي کم ہو کر 4لاکھ90ہزار تک رہ جائے گي، جب کہ ڈرونز اور اسپيشل آپريشنز ميں اضافہ کيا جائے گا. امريکا آئندہ دس برسوں ميں دفاعي بجٹ ميں487ارب ڈالر کي کٹوتي کرے گا،اسي پس منظر ميں ليون پينٹا نے2013 کے مالي سال ميں525ارب ڈالر کے دفاعي بجٹ تيار کرنے کا خاکہ ديا ہے . آئندہ چار برسوں ميں آسپيشل آپريشن فورسزميں 10في صد اضافہ کرکے 63,750سے70ہزار کرديا جائے گا اور ڈرونز فليٹ بھي بنايا جائے گا.

........

/169